سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی پر 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگل کرنے پر پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا ہے۔
دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی، مجرم سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرم تیل کی پائپ لائنوں کو اڑانے، دھماکا خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔