سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے۔
سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ دوست نے سرگودھا گھمانے کے لیے بلایا تھا، جس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔
سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔