• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا، ٹی ایل پی نے اجازت نہیں لی: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں لی، جماعت اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے وزیرِاعظم پاکستان اور حکومت نے مسلسل آواز اٹھائی، فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، ہم نے غذائی امداد اور ادویات فلسطین بھجوائیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو تعلیم کے لیے پاکستان لایا گیا، غزہ سے متعلق امریکی صدر کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں پاکستان بھی موجود تھا، مسلم حکمرانوں سے مشاورت سے امن معاہدہ تشکیل دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو بیان بازی نہیں بلکہ امن چاہیے، فلسطین کو احتجاج یا بیانات یا سیاسی رنگ بازی نہیں چاہیے، 20 نکاتی امن معاہدہ تشکیل دیا گیا جس میں پاکستان کا اِن پٹ شامل ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حماس اور غزہ نے معاہدے کو قبول کر لیا تو باقیوں کو کیا اعتراض ہے؟ یہ پاکستان نہیں پوری امتِ مسلمہ کی کامیابی ہے، اسرائیل کو غزہ سے فوج نکالنا پڑ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید