• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔

اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7 اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید