• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں؟ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں، پیوٹن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں، یہ فیصلہ کرنا میرا کام نہیں کہ صدر ٹرمپ نوبیل انعام کے حقدار ہیں یا نہیں۔ 

دوشنبے تاجکستان میں سی آئی ایس سربراہی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک تاریخی واقعے سے کم نہیں ہوگا۔

پیوٹن نے کہا کہ روس غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ روس سے امن عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، اس لیے کہ روس کے عرب ممالک اور خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کے تعلقات ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر غور کر رہے ہیں، اگر دیگر ممالک ایسا تجربہ کریں گے تو روس بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید