امریکی صدر نے چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سے درآمدات پر سو فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی، بتایا وہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر جائیں گے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی، ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، انھیں جنگ کرنے سے روکا، پاکستان اور بھارت کو کہا اگر جنگ کی تو بھاری ٹیرف عائد کریں گے۔