ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے 15 سال سے نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔
اس حوالے سے ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہوگیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6 ہزار امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ سفری ریکارڈ کے مطابق ملزم نے کبھی بھی مالٹا کا سفر نہیں کیا تھا۔