• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں نے جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید