• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دل کی صحت سے متعلق رپورٹ میں انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ طبی رپورٹ میں اِن کی صحت کو ’غیر معمول‘ قرار دیا گیا ہے، معالج نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کی ’قلبی عمر‘ (cardiac age) اِن کی حقیقی عمر سے تقریباً 14 سال کم ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے 47ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت 79 سال کے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جنوری میں صدارت دوبارہ سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ صدر بنے تھے، وہ امریکی تاریخ کے دوسرے ضعیف ترین صدر بھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی معالج نے صدر ٹرمپ کی سالانہ طبی جانچ کے بعد جاری کیے گئے میمو میں کہا ہے کہ صدر نے اپنے دل، پھیپھڑوں، اعصاب اور جسمانی صلاحیت کے لحاظ سے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے سفر کی تیاری کے لیے انفلوئنزا کی ویکسین اور تازہ کوویڈ بوسٹر بھی لگوائی ہے۔

دل کی صحت جانچنے کے لیے استعمال کیے جانے والا طبی پیمانہ ’الیکٹرو کارڈیوگرام‘ (ECG) کی بنیاد پر امریکی صدر کی دل کی صحت کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اِن کی قلبی عمر تقریباً 65 سال بتائی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ طبی جانچ پڑتال گزشتہ روز ویلیٹِر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کی گئی جہاں عام طور پر صدور کی سالانہ معائنے کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا تھا کہ صدر کو ٹانگوں میں سوجن (ٹخنوں کے اردگرد ورم) کا مسئلہ لاحق ہے جو ایک عام اور غیر سنگین حالت ’chronic venous insufficiency‘ کی وجہ سے ہے، یہ بیماری خصوصاً عمر رسیدہ افراد پائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید