وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی پالیسی کا نفاذ مؤثر طور پر کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق ڈیٹا پروٹیکشن، سورینیٹی کو مد نظر رکھا جائے۔ مصنوعی ذہانت کے ذمے دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ سے متعلق قائمہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ سے متعلق ماہرین پر مبنی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔