• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کو اب پتہ چلا کہ سہیل آفریدی سہولت کار ہیں: شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ان کو اب پتہ چلا کہ سہیل آفریدی سہولت کار ہیں، یہ عجیب لوگ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر فوری طور پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کریں، اتنے دنوں تک صوبے کو بغیر وزیرِ اعلیٰ کے نہیں رکھا جا سکتا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے کر جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت ہے کسی ممبر کے ٹوٹنے کا خدشہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، ہمارے امیدواروں نے پھر بھی الیکشن لڑا، کیا وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے ہم نے وفاقی حکومت سے مشاورت کرنی ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

قومی خبریں سے مزید