اہلِ پاکستان نے افغان طالبان کی جارحیت کے بعد افواجِ پاکستان کو جوابی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی شہریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہماری فوج کی مانند طاقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے، ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے 50 سال تک افغانیوں کو اپنے دل میں جگہ دی، جب ان پر برا وقت آیا تھا تو یہ پاکستان میں آ کر آباد ہوئے۔
پاکستانی شہریوں نے کہا ہے کہ افغان ہمارے ساتھ کھڑے تھے، مگر اب ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں، اگر یہ لوگ سمجھنے کو تیار نہ ہوں تو اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائے۔
بزرگ شہری نے عزم ظاہر کیا کہ ہم مکمل طور پر اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے جوان ہمارے بچے، ہماری جان ہیں، یہ ہماری حفاظت کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کمزور نہیںخ ہر قسم کا جواب دے سکتے ہیں اور ہم نے دیا ہے، ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ یہی افغان ہیں، جب ان پر برا وقت آیا تھا تو یہ پاکستان میں آ کر آباد ہوئے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ہم نے انہیں 50 سال پناہ دی، مگر اب یہ بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری فوج بہادر اور نڈر ہے، یہ ہماری حفاظت کر رہی ہے۔
پاکستانی شہریوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے ایک بار حملہ ہوا تو پاک فوج نے کچھ نہیں کہا، دوسری بار حملے کا جواب دیا گیا، بھارت افغانوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ افغان مہاجرین کو جلد از جلد پاکستان سے نکالا جائے۔