• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس کا حتمی مرحلہ: شہادتیں مکمل، آج ہونے والی سماعت منسوخ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔

گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا تھا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، کیس میں گواہ انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا گیا، پھر جولائی 2021ء میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر انعام اللّٰہ کو برطرف کیوں کر دیا؟

اِن کا کہنا تھا کہ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من گھڑت رپورٹ جمع کرائی گئی، توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللّٰہ اور صہیب عباسی نے بلغاری سیٹ کا کہیں ذکر نہیں کیا تھا، پردہ نشین خاتون ہوں کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، انعام اللّٰہ شاہ کو قیمت کم لگانے سے متعلق کبھی نہیں کہا۔

قومی خبریں سے مزید