سنی اتحاد کونسل کے سابق سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا کو تینوں کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔