صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں نورانی کالونی میں دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے مقتولہ کی لاش گھر میں دفن کردی، اہلِ علاقہ کی اطلاع پر خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔