عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کے پی پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔
ایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عشقِ قوم والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں عشقِ ریاست والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، ان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے، نہ ملک کی۔