پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایک آدھے گھنٹے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہو جائے گا۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن درخواست دائر کرتی ہے تو خود اس میں پیش ہوں گا، اپوزیشن اگر الیکشن روکنا چاہتی ہے تو ہم اسے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ جب استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ مستعفی ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گورنر استعفیٰ منظور کریں گے تو وزیراعلیٰ مستعفی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔
گورنر فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔