اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 31 اکتوبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 اکتوبر تک 19.66ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.12 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.52 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.16 ارب ڈالر رہے۔