• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی جنید خان سے حیران کن مشابہت، سوشل میڈیا پر چرچا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

حال ہی میں منتخب ہونے والے نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی ناصرف امریکا بلکہ پاکستان میں بھی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی کی شکل پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان سے حیران کن حد تک ملتی جلتی ہے۔

افریقی ملک یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی مسلمان، انہوں نے 34 سال کی عمر میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور نوجوان ووٹرز کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ان کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ظہران ممدانی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین فوراً ان کو جنید خان سے مشابہت دینے لگے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو جنید خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں، جبکہ دوسرے نے کہا یہ تو جنید خان سے بھی زیادہ جنید خان لگ رہے ہیں، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ تو کال بینڈ والے جنید خان جیسے ہیں، جبکہ ایک نے مزاحیہ انداز میں لکھا یہ تو جنید خان اور پنکج ترپاٹھی کا امتزاج لگ رہے ہیں۔

اداکار جنید خان نے بھی یہ دلچسپ موازنہ نظرانداز نہیں کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے اگلی بار جب نیویارک سٹی آؤں گا تو وی آئی پی ٹریٹمنٹ ضرور ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ظہران ممدانی اور جنید خان کی مشابہت پر تبصرے جاری ہیں اور صارفین اس دلچسپ مماثلت پر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید