• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار

فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ کھولنے پر متعدد افراد بیمار ہوگئے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھیجے گئے مشتبہ پیکٹ میں سفید پاؤڈر تھا، بیمار افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بیس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشکوک پیکٹ کھولنے کے بعد فوجی اڈے پر ایک عمارت کو خالی کردیا گیا تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اس فوجی اڈے پر صدر، نائب صدر اور کابینہ کے ارکان اکثر جاتے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز اس فوجی بیس پر موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید