کریملن ترجمان نے کہا کہ ہمیں یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر اعتراض ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین کو امریکی طویل فاصلے پر مار کرنے والے ٹام ہاک کروز میزائل کی فراہمی پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں یہ ایک ڈرامائی انداز سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر ہمیں اعتراض ہے۔
یاد دلاتے چلیں ٹام ہاک کروز میزائل ایک طویل فاصلے پر مار کرنے والا کروز میزائل ہے۔ امریکا نے یہ میزائل خلیج کی جنگ میں عراق کے خلاف استعمال کیے تھے، حال ہی میں امریکا نے میزائل یمن میں حوثی قبائل کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔
ٹام ہاک ایک جدید میزائل ہے اور اس کے مختلف ورژن امریکی اسلحہ خانے میں موجود ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا یوکرین کو کونسا ورژن فراہم کرے گا۔