• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کہیں بھی احتجاج نہیں ہو رہا: پولیس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی پولیس نے شہر میں احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دے کر شہریوں سے اس پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کی صورتِ حال معمول کے مطابق ہے اور شہر میں کہیں بھی دھرنا اور احتجاج نہیں ہو رہا۔

حکام نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی وجہ سے کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس تیار ہے، 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف طریقوں سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں اس وقت تک کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنوں اور احتجاج کی افواہوں کے باعث دکانیں لوگوں نے خود بند کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں احتجاج کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین کو منتشر کردیا گیا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب مذہبی جماعت کا احتجاج ختم ہو گیا ہے اور صورتِ حال معمول پر ہے، سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید