• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فارن ایکٹ کے تحت کیس، ملزمہ پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی کی سیشن عدالت میں غیر ملکی خاتون کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت کیس ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 23 اکتوبرکو طلب کرلیا۔ وکیل صفائی کے مطابق غیر ملکی خاتون سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آئی تھیں، پاکستانی میزبان فیملی نے خاتون سے رقم اور پاسپورٹ چھین کر زیورات چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ 

وکیل صفائی کے مطابق  پولیس نے ملزمہ کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ہے، چوری کے مقدمے میں ملزمہ بری ہو چکی ہے۔ 

وکیل صفائی کے مطابق غیر ملکی خاتون کا موبائل فون اور پاسپورٹ پاکستانی فیملی نے چھین لیا ہے۔ 

تفتیشی افسر کے مطابق قونصل خانے نے ملزمہ کے انگلیوں کے نشان حاصل کیے ہیں، قونصل خانے نے تاحال ملزمہ کے اپنی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید