• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار فائل فوٹو
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار فائل فوٹو 

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کےخلاف اقدامات کیے جائیں، قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کےتحت نمٹا جائے۔

اپنے بیان میں ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے، اینٹی رائٹس دستوں کو تیار رکھا جائے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی سے مظاہرین کو منتشر اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید