وطن کے دفاع میں افغان جارحیت میں شہید 12شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی ،نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، شہریوں و عسکری افسران نے شرکت کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان بہادر سپوتوں کے قرض دار ہیں، بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔