• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید