بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، بیرون ممالک میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔
کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ 2011 سے بیرون ممالک بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹروں سے تنخواہوں کی ریکوری بھی کی جائے گی۔
بخت محمد کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمت سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برخاست کیا جائے گا، کئی ڈاکٹرز 10 یا 12 سالوں سے انٹرنیشنل اداروں میں ڈیپیوٹیشن پر ہیں۔
انھوں نے کہا ڈیپیوٹیشن پر تعینات ڈاکٹروں کو واپس اسپتالوں میں تعینات کریں گے، ادویات کی قلت یا ڈاکٹروں کی غیرحاضری کی شکایات ہیلپ لائن پردرج کی جاسکتی ہیں۔