• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے اپنے پہلے ٹیسٹ کا نہ بھولنے والا لمحہ بتادیا

ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کو کبھی نہیں بھولتا۔

محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی اننگز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن شپ سرکل میں اچھی اچیومنٹ رہی، ہم نے انگلینڈ کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ سیریز کافی اچھی ہو گی، میرا یقین ہے آپ جو کنڈیشنز کسی اور کےلیے بناتے ہیں وہ آپ کےلیے بھی چیلنجنگ ہوتی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ باؤنس کا فرق ہوتا ہے، ہمارے ہاں لو باؤنس ہوتا ہے اور وہاں ہائی باؤنس ہوتا ہے، یہی چیز تھوڑا سا مسئلہ کرتی ہے اور اس کا کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ اسپن ٹریک بناتے ہیں تو ان کے لئے بھی وہی کنڈیشنز ہوتی ہیں، پاکستان میں جس طرح کی کنڈیشنز بنتی ہیں وہ تو 200 رنز والی ہوتی ہیں۔

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ یہاں بیٹرز کو تھوڑی مشکل ہوتی ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ اسپن ٹریک صرف اسپنرز کو ہی سپورٹ کرے گا، انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے یہاں پر آؤٹ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونا کبھی نہیں بھولتا، میں نے اس موقع کے لیے کافی انتظار کیا تھا اور طویل عرصے بعد موقع ملا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ وہاں بیٹنگ کوچ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ باؤنسر کریں گے اور میں باؤنسر پر آؤٹ ہوا، میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ چیز ذہن میں رہتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید