• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید