• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو
اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے لیے کام کرنا ہے، سہیل آفریدی نئی امید کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے وزیرِ اعلیٰ آئینی اور قانونی طور پر منتخب ہوئے ہیں، غیر جمہوری کام کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید