راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے 6 روز سے بند فیض آباد کو کھولنے کےلیے مشینری پہنچادی ہے۔
فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر کنٹینر کے پیچھے سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے ، جس کے بعد کرین کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جائیں گے۔
انٹرچینج کے مقام پر ٹرانسپورٹ کے اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس آج صبح راولپنڈی صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کردی گئی تھی۔