ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے قومی ترانے کے بعد روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا، بھارت نے ایشیاء کپ کرکٹ میں پاکستان سے ہینڈ شیک نہ کر کے تنازع کھڑا کیا تھا۔
کرکٹ میں بھارت نے ہینڈ شیک نہ کر کے کھیل کو داغ دار کیا لیکن ہاکی میں دونوں ٹیموں نے ہائی فائیو کر کے کھیل کی خوبصورتی کو برقرار رکھا۔
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں قومی ترانہ ہوا، پھر ٹیموں نے روایتی انداز میں تالیاں ماریں۔
اس سے قبل ایشیاء کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان سے ہینڈ شیک نہ کر کے تنازع کھڑا کیا تھا، کھیل میں سیاست کو شامل کیا اور کھیل کی اخلاقی اقدار کو پامال کیاتھا۔
دیگر کھیلوں میں بھارت اوچھے ہتھکنڈے نہ دکھا سکا، ہاکی میں دونوں ٹیموں نے ہائی فائیو کیا بلکہ چند روز قبل ہونے والے ساف انڈر 17 فٹ بال کپ اور کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال میں بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ہائی فائیو کرتے نظر آئے۔