سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واضح مینڈیٹ کے خلاف غیر جمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو غور کرنا چاہیے آج اُن کی سیاست کہاں کھڑی ہے؟
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے جان چھڑا لی، مولانا واضح مینڈیٹ کے خلاف غیرجمہوری اور غیر آئینی سازش میں شامل ہوئے۔