پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے وکٹیں گنوائیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادہ رنز کرنے میں کامیاب ہوگئے، ٹیسٹ میچ میں چھوٹی پارٹنرشپ کریں اور پھر لمبی پارٹنر شپ پر جائیں۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ اس پچ پر بیٹنگ اچھی کریں گے اور ٹائم گزاریں گے تو پورا موقع مل رہا ہے، بیٹرز طویل اننگز کھیلنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا، شاہین کو یہ رول دیا تھا کہ وہ رنز تیز کریں گے، دوسری اننگز کو آگے لے کر چلیں گے لیکن ایسا ہوا نہیں۔