کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عرفان بلوچ نے افغان کیمپ سے متعلق پولیس چیف کو خط لکھ دیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان کیمپ کی خالی زمین سے متعلق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔
عرفان بلوچ نے خط میں مزید کہا گیا کہ افغان کیمپ کی خالی زمین کا سروے اور اراضی ایم ڈی اے قبضے میں لے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی بتایا کہ افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 15 ہزار افغان رہائش پذیر تھے، جن میں سے زیادہ تر رہائشی جاچکے جبکہ ڈیڑھ ہزار افغانی تاحال موجود ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا کہ خالی گھروں کو لینڈ کنٹرول اتھارٹی اپنے قبضے میں لے۔