• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی جاب ……

مجو قصائی کئی روز سے غائب تھا۔ دکان بھی بند تھی۔

پتا چلا، وہ گھر سے کوئی خفیہ کام کر رہا ہے۔

میں ملنے پہنچا، تو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

کمرے میں تاریکی، سامنے لیپ ٹاپ، ہاتھ میں موبائل فون۔

دکان بند کر کے تم یہاں چھپے بیٹھے ہو؟ میں نے کہا۔

شور مت کرو۔اس نے منہ بنایا۔’ مجھے نئی جاب مل گئی ہے‘۔

کیسی جاب، تم تو انٹر فیل ہو؟ اور جاب مل گئی، تو دفتر جاؤ ۔

مجو :دفتر کی ضرورت نہیں، بس ورک فرام ہوم کرنا ہے۔

میں:مگر اب تو کورونا نہیں رہا، آخر یہ کس قسم کی جاب ہے؟

دراصل میں…مجو کی آواز پراسرار ہوگئی۔

’’ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ میں…

ٹرول لگ گیا ہوں‘‘۔

تازہ ترین