• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے پی پشاور پہنچ گئے، آج وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید