• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (مہتاب حیدر/مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی موجودہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 

مالی سال 2026 کے اختتام تک افراطِ زر 8 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے لیکن سالانہ اوسط کے لحاظ سے یہ 6 فیصد کے قریب رہے گی۔ بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی جس میں اس سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کےمقررہ حکومتی اہداف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی سے جاری ہونے والی آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم اس میں موسمِ گرما 2025 کے سیلابوں کے اثرات شامل نہیں کیے گئے، کیونکہ ان نقصانات کا تخمینہ ابھی جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی نمو 2.7 فیصد رہی، اگرچہ ادارہ شماریات نے حتمی اعداد و شمار کے مطابق اسے 3.04فیصد تک بڑھایا تھا۔

تاہم، رپیڈ نیڈ اسسمنٹ (RNA) کے مطابق جو آئی ایم ایف کو ورچوئل طور پر پیش کی گئی، حالیہ سیلابوں سے ہونے والے مجموعی نقصانات 744ارب روپے تک پہنچے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید