• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے دانستہ طور پر امریکی سویابین خریدنا بند کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے دانستہ طور پر امریکی سویابین خریدنا بند کیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے رویے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کرسکتے ہیں، چین سے خریدنے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو دوبارہ نہیں بڑھایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید