کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم کے بعد آگ سے جھلسنے والی 13 سالہ بچی نے دوران علاج دم توڑا تھا اب 2 سالہ متاثرہ بچہ بھی انتقال کرگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق آگ سے جھلس کر 4 بچے زخمی ہوئے تھے، جن میں 2 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا، جس نے کپڑوں کی گٹھڑی کو آگ لگائی اور بچوں پر پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم بچوں کے چھیڑنے پر مشتعل ہوا تھا، آگ سے 4 بچے جھلس گئے تھے، جن میں 2 بچے اور 2 بچیاں شامل تھیں۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد ملزم نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی، گرفتار ملزم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔