• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس

گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا  لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔

ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔

ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید