• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راز ……

وہ اداس لوگوں کی بستی تھی، مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی؛

ان مسائل نے سب کو ڈیپریشن کا شکار بنا دیا تھا۔

اور پھر ایک روز۔ہم نے ایک اجنبی کو دیکھا،

وہ دریا کنارے کھڑا تیرتے بادلوں کو تک رہا تھا۔

اُس کے چہرے پر الوہی اطمینان تھا۔

ہم اُس کے گرد اکٹھے ہوگئے، پوچھا اس سکون کا راز کیا ہے؟

’’کوئی راز نہیں۔‘‘ وہ مسکرایا۔ ’’بس، جب اداس ہوتا ہوں،

تو اپنی توجہ تیرتے بادلوں پر مرکوز کر لیتا ہوں،

اوریوں کچھ دیر کو اپنی تمام پریشانیاں بھول جاتا ہوں۔‘‘

شام ڈھلے اجنبی رخصت ہوا۔اگلی صبح دریا نے دیکھا

کہ پوری بستی اُس کے کنارے کھڑی…

بادلوں کو تک رہی ہے۔

تازہ ترین