سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے افراد جاں بحق کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سوات ایکسپریس وے حادثے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 10 بچے، 4 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جاں حق افراد کی لاشیں آبائی علاقے سوات روانہ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔