جنوبی وزیرستان لوئر کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
موجودہ صورتحال کے سبب ملازمین اور ان کے اہلخانہ سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
علاوہ ازیں اسپتال کی مرمت تک کے پیسے بھی جاری نہیں ہوسکے ہیں۔
مقامی قبائل اور اسپتال کے عملے نے خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔