شمالی وزیرستان میں میران شاہ ایشا چیک پوسٹ کے قریب ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑی پر چار گولیاں لگیں، تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔
ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
باجوڑ میں رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں لیکن حملے ہوئے تو دو ٹوک جواب دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آٹے اور چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعٰوی کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ کی ایک رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔
خیبر پختون خوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سی ایم سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں، عمر لگ بھگ 30 سال معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا۔
سکھر میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 11 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نےآج آپریشن مکمل کرلیا ہے۔