• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نہیں سمجھتا یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، خواجہ آصف

خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔
خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘‘ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔ جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انھوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے، اگر انھوں نے جنگ کو بڑھایا تو ہم اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ 

خواجہ آصف نے کہا ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے، طالبان کے فیصلے اس وقت دلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے۔ طالبان اور افغان طالبان کا منبع ایک ہے ایک ہی سوچ ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ ویزوں کے لیے ان کو کہا تھا لیکن جنگ شروع ہوئی تو ویزا درخواست واپس لی، افغان طالبان کی نیت ہی نہیں کہ یہاں امن ہو۔ 

انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگیں بند کرائی ہیں، وہ امن کے داعی ہیں،  صدر ٹرمپ اگر یہاں بھی جنگ بند کرانا چاہتے ہیں تو موسٹ ویلکم۔

قومی خبریں سے مزید