وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں لیکن حملے ہوئے تو دو ٹوک جواب دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بلال اظہر کیانی اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے شرکت کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکشن کا معیار یہ ہے کہ ایسا وزیراعلیٰ لایا جائے جو وفاق سے ٹکرائے۔ پی ٹی آئی والے بات نہیں کرتے، یہ اسمبلی میں آکر کتابیں مارتے ہیں اور بائیکاٹ کرتے ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں لیکن حملے ہوئے تو دو ٹوک جواب دیں گے، ہم خطے میں عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔