• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت لیما میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی۔

مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت لیما میں ہزاروں افراد نے کانگریس کے قریب ریلی میں احتساب اور اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کیں جس پر پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پیرو میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد صدر ڈینا بولوارٹے کو مواخذے کی تحریک کے بعد برطرف کیا گیا تھا جبکہ نئے عبوری صدر جوز جیری نے چند دن قبل عہدہ سنبھالا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید