• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے سی آئی اے کو وینزویلا میں کارروائی کیلئے اہم اختیارات سونپ دیے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپرشین کا اختیار دے دیا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو مکنہ کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب وینزویلا درجہ حرارت میں اضافے کو محسوس کرسکے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید