• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب کرائے کی زمین پر ہے ملکیت مل جائے تو اسپورٹس کمپلیکس بناؤں گا، اشرف طائی

گرینڈ ماسٹر اشرف تائی(فائل فوٹو)۔
گرینڈ ماسٹر اشرف تائی(فائل فوٹو)۔

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے کہا ہے کہ ہمارا کلب کرائے کی زمین پر چل رہا ہے، ایک زمین ہے جس کی ملکیت مل جائے تو اسپورٹس کمپلیکس بناؤں گا۔

اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف طائی کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے عارضہ میں مبتلا ہوں، تاہم اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے درخواست ہے وہ میرا معاملہ دیکھیں۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ اشرف نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ اشرف طائی کے مکمل علاج کو یقینی بنایا جائے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اشرف طائی کی ملکی خدمات پر شریف خاندان ہمارا ساتھ دے۔

قومی خبریں سے مزید